مجھے تھکا ہوا نظام تعلیم ملا ہے، صوبائی وزیر

 جمعـء 13 ستمبر 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

بلوچستان کی وزیرتعلیم راحیلہ درانی نے کہا ہے کہ مجھے تھکا ہوا نظام تعلیم ملا ہے جس کو سیاست سے پاک کرنا ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار بلوچستان میں تعلیم کی صورتحال بہتر کرنے کے لئے ماہرین تعلیم کے زیر اہتمام تقریب کے انعقاد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رحلیہ درانی نے کہا کہ گزشتہ 77 سالوں میں صرف تعلیمی نظام کے نقائص پر بحث ہوئی مگر کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے تعلیمی نظام بہت زیادہ بیٹھ چکا ہے، تعلیمی نظام کو سیاست سے پاک کرنا ہوگا ، تعلیم کی جامع پالیسی نہیں ،تبادلے اور تقرریوں کے علاوہ کوئی اور کام نہیں رہا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایس بی کے بھرتیاں سو فیصد میرٹ پر کرینگے ،وزیر اعظم پاکستان نے تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔