وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نئے معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض

شاہد حمید  جمعـء 13 ستمبر 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے چاروں نئے معاونین خصوصی کو محکموں  کے قلمدان تفویض کردیے گئے۔ 

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  مصورخان کوموسمیاتی تبدیلی ، جنگلات اور جنگلی حیات اور محمدسہیل آفریدی کو کمیونی کیشن اینڈ ورکس  کا چارج حوالے کیا گیا ہے۔

اسی طرح نیک محمدخان کو ریلیف، ری ہیبلیٹیشن اور سیٹلمنٹ جبکہ ہمایوں خان کو  محکمہ جیل خانہ جات  کا قلمدان دیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔