ایک ہفتے تک کراچی میں بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 13 ستمبر 2024
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

  کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ ایک ہفتے تک کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق  جمعے کوشہرکا موسم جزوی ابرآلود اور صاف رہا،معمول سے تیزسمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلیں جن  کی رفتار36کلومیٹرفی گھنٹہ(20ناٹیکل مائل)ریکارڈ ہوئی۔ دن بھرتیزہوائیں چلنے کے سبب زیادہ سے زیادہ پارہ 31.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق اگلے3 روز کے دوران شہر کا موسم جزوی ابرآلود/ صاف رہنے کا امکان ہے، ہفتے کو  کبھی کبھارمعمول سے تیزسمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

سمندرکی جنوب مغربی ہوائیں چندروزتک بدستور فعال رہ سکتی ہیں، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 3 روز کے دوران 31 تا 33 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ شہرمیں اگلے ایک ہفتےتک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔