لاہور؛ سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے 8 سالہ بچی جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 13 ستمبر 2024
پولیس نے کہا کہ اہل محلہ کے مطابق سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے بچی کی ہلاکت ہوئی ہے—فوٹو: فائل

پولیس نے کہا کہ اہل محلہ کے مطابق سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے بچی کی ہلاکت ہوئی ہے—فوٹو: فائل

 لاہور: باغبانپورہ کے علاقے شالیمار ہاؤسنگ اسکيم میں مبینہ طور پر سوتیلی ماں کے تشدد سے 8 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

لاہور پولیس نے بتایا کہ شالیمار ہاؤسنگ اسکیم میں جاں بحق ہونے والی 8 سالہ مسكان کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں اور بچی کے والد نے ملزمہ آمنہ نامی خاتون سے دوسری شادی کر رکھی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ مسکان کے والد اور سوتیلی والدہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اہل محلہ کے مطابق سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے بچی کی ہلاکت ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے اور زیر حراست جوڑے سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔