لاہور؛ شالیمار اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث مریض جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

 لاہور: شالیمار اسپتال لاہور میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث مریض جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے مریض کے ورثا اور احباب نے لاہور میں شالیمار لنک روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کے مطابق فہد نامی مریض کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی، جسے علاج کے لیے  شالیمار اسپتال لایا گیا ٹانگ کا آپریشن کرنے کے دوران ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے وجہ سے مریض جاں بحق ہوا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ شالیمارت اسپتال کی انتظامیہ لاش دینے کے لیے بھی پیسے مانگ رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔