کراچی: دیوار کا ملبہ گرنے سے نو عمر لڑکا جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 13 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

کراچی: سٹی ریلوے کالونی میں سر پر دیوار کا ملبہ گرنے سے نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا ۔

میٹھادر کے علاقے سٹی ریلوے کالونی میں سر پر ملبہ گرنے سے نوعمر لڑکا شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں ایدھی کے رضا کار سول اسپتال لیجایا جا رہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 10 سالہ شاہ زیب کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ دیوار گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔