لاہور میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار، آج رات بارش کا امکان

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

 لاہور: لاہور میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج رات ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کل موسم خشک رہے گا لیکن شام کے اوقات میں بارش متوقع ہے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ نادرن ایریاز میں موجود ہے جہاں بارش متوقع ہے متوقع بارش کے پیش نظر ایم ڈی واسا نے نکاسی آب کے لیے آپریشن اسٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔