وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق آصف درانی نے گزشتہ سال مئی 2023 میں عہدہ سنبھالا تھا اور حالیہ پاک افغان  کشیدگی میں وہ بہتر انداز میں کارکردگی نہ دکھا سکے ۔

ذرائع کے مطابق آصف درانی نے  بدھ کو اپنا دفتر چھوڑ دیا تھا عہدہ چھوڑنے کے بعد پاکستان کا افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ کی آسامی خالی ہے اور جلد ہی تعیناتی کردی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔