- وفاقی حکومت کا لیہ میں سولر پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ
- ایف بی آر اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیکس اتھارٹیز کے درمیان تنازعہ پیدا ہو گیا
- کراچی کے شہریوں کے نام پر غیر قانونی سمیں افغان باشندے کو فروخت کیے جانے کا انکشاف
- ٹرمپ کا کیس سننے والے جج کو دھمکی دینے والے ملزم پر فرد جرم عائد
- پاک-انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ تیسرے اور آخری میچ کے لیے مقام کی منتقلی کے سائے بڑھنے لگے
- عالمی کھجور فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای قونصل خانے میں پرتکلف عشائیہ
- امریکی فوج کا یمن میں حوثیوں کے زیرانتظام مختلف شہروں پر 15 حملے
- کراچی: گلشنِ معمار میں مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک
- کراچی میں نوجوان کی خود کو گولی مار کر خودکشی
- بھارتی نژاد سنگاپور کے سابق وزیر کو کرپشن کے الزام میں قید کی سزا
- لندن سے امریکا کا سفر دو گھنٹے میں کب ممکن ہوگا؟
- بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 28 ماؤ علیحدگی پسند ہلاک
- پاک فوج نے اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمے داریاں سنبھال لیں
- 7 اکتوبر کو بتا دیں ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
- لاہور میں امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تیاری
- وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، حکومت کی گورنر راج کی تردید
- اسرائیل کے دو فوجی گولان کی پہاڑیوں میں لڑائی کے دوران ہلاک، 24 زخمی
- سوات؛ تیلگرام میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد ہلاک
- بھارتی وزیرخارجہ کے دورے سے کسی بڑے دو طرفہ بریک تھرو کا امکان نہیں ہے، حنا ربانی کھر
- بلاول نے الزام نہیں لگایا، حکومت سے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کا وعدہ دہرایا، ترجمان
قومی ایئر لائن پی آئی اے کی برطانیہ اور یورپی ممالک میں بحالی کا معاملہ
لاہور: حکومت پی آئی اے کی نجکاری سے قبل یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی ہر حال میں کرنا چاہتی ہے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کی ٹیم سر جوڑ کر بیٹھ گئی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پروازیں بحال کرنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کے برطانیہ اور یورپی یونین حکام سے رابطوں میں تیزی آگئی ہے گزشتہ دو دنوں میں یورپی یونین حکام سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے متعدد ٹیکنیکل سیشن ہوئے ہیں۔
گزشتہ دو روز میں طویل ٹیکنیکل سیشن میں پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں بحالی کے معاملے پر بات ہوئی اور پاکستان سول ایوی ایشن اور یورپی یونین حکام کے آن لائن ٹیکنیکل سیشن ہوئے۔
سی اے اے حکام نے یورپی یونین کو درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سول ایوی ایشن نے یورپ اور برطانیہ کی طرف سے تمام دیے گئے اہداف مکمل کر لیے اب پاکستانی ایئر لائن کو فوری بحالی کی جازت دی جائے۔
حکومت پی آئی اے کی نجکاری عمل مکمل ہونے سے قبل یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازیں بحال کرنا چاہتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔