گجرات میں مزدا کی ٹکر سے دو پولیس اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

 گجرات:  تھانہ رحمانیہ کی حدود میں موٹر سائیکل پر سوار دو پولیس اہکاروں کو تیز رفتار مزدا نے ٹکر دے ماری جس سے دونوں پولیس اہکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان یوسی گشت پر تھے ٹائر پھٹنے پر تیز رفتار مزدا نے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکاروں کو ٹکر دے ماری جس سے دونوں نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے پولیس اہکاروں کی نعشیں اسپتال منتقل کی گئیں جاں بحق ہونے والے اہکاروں کی شناخت پرویز احمد اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے جو لالہ موسیٰ کے رہائشی تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔