پاکستان سائبر سیکیورٹی انڈیکس کے سرفہرست 40 ممالک میں شامل

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 ستمبر 2024
فوٹو فائل سائبر خطرات کے خلاف پاکستان کے دفاع کو مضبوط کیا ہے

فوٹو فائل سائبر خطرات کے خلاف پاکستان کے دفاع کو مضبوط کیا ہے

پاکستان بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کی جاری کردہ فہرست کی ٹئیرون (رول ماڈلنگ) درجہ بندی میں شامل ہو کر عالمی سائبر سیکیورٹی انڈیکس( جی سی آئی) 2024 کے سرفہرست 40 ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائبر سیکیورٹی کی توسیع کے پیش نظر اہم اقدامات میں سائبر سیکیورٹی پالیسی، سی ای آر ٹی قواعد، کریٹیکل ٹیلی کام ڈیٹا اور انفراسٹرکچر سیکیورٹی ریگولیشنز (سی ٹی ڈی آئی ایس آر)، سائبر سیکیورٹی اسٹریٹجی، اور ٹیلی کام سیکٹر میں باقاعدہ سائبر سیکیورٹی آڈٹ شامل ہیں۔

مزید برآں، نیشنل ٹیلی کام سیکیورٹی آپریشن سینٹر (ایس او سی) اور نیشنل ٹیلی کام سی ای آر ٹی کے قیام کے ذریعے تبادلہ معلومات، واقعات کو منظم کرنا اور تیز رفتار رسپانس کوآرڈینیشن سے ملک کی سیکیورٹی پوزیشن میں کافی بہتری آئی ہے۔

مقامی ٹیلی کام آپریٹروں نے بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے سائبر خطرات کے خلاف پاکستان کے دفاع کو مضبوط کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔