- رحیم یار خان کچہ کریمنلز کے خلاف آپریشن، پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دو ڈاکو ہلاک
- مانسہرہ سے لاہور آنے والی بس کو ایم 2 موٹرے پر حادثہ، 5 افراد جاں بحق 10 زخمی
- لبنان کا وسطی اسرائیل پر راکٹ حملہ، کئی شہروں میں سائرن بج اٹھے
- بھارت؛ میگھالیہ میں بارشی سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد ہلاک
- تھائی لینڈ میں سیلاب سے 26 افراد ہلاک، 30 ہزار خاندان متاثر
- کراچی؛ صدر میں ریگل چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی
- نیوکراچی؛ گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ، ایک ملزم گرفتار، چھالیے کی بھاری مقدار برآمد
- بحرہ عرب میں موجودہ سسٹم ساحلی طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان، پاکستان میں الرٹ جاری
- ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی تفتیش؛ نصف درجن سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا
- ایف بی آر کا 28 لاکھ گھرانوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
- عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- دوحصوں میں تقسیم کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی پہلی پریس کانفرنس
- کراچی؛ واٹر ٹینکر سے کچل کر 2 نوعمر بھائی جاں بحق، کمسن بھائی سمیت 2 افراد زخمی
- کراچی میں قومی اقصیٰ کانفرنس، فلسطینیوں کی عملی مدد کا مطالبہ
- غزہ جنگ: اسرائیل یومیہ کتنا نقصان برداشت کررہا ہے؟
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار، پولیس
- کراچی: منگھوپیر میں ویلڈنگ پلانٹ پھٹنے سے ویلڈر جاں بحق
- کراچی: سائٹ اندسٹریل ایریا میں دو فلائی اوورز تعمیر کرنے کا فیصلہ
- کروڑوں کا مبینہ ٹیکس فراڈ، عدالت نے ٹریکٹر کمپنی کی ایف آئی آر کیخلاف درخواست مسترد کردی
- پانچ آئی پی پیز کو بند کرنے پر غور، منافع 20 گنا سے زیادہ ہوگیا
پنجاب میں عوام اور وکلا کیلیے خوشخبری؛ کورٹ فیسوں میں بڑی کمی
لاہور: پنجاب کے عوام اور وکلا کے لیے خوش خبری، حکومت نے کورٹ فیسوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
وزیر قانون ملک احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کورٹ فیسوں اور متعلقہ دستاویزات میں کمی کردی گئی ہے، جس کے مطابق سول کورٹ سے آرڈر یا فیصلے کی مصدقہ کاپی کے لیے ون ٹائم 100 روپےکورٹ فیس مقرر کی گئی ہے۔ ہائی کورٹ سے آرڈر یا فیصلے کی مصدقہ کاپی پر ون ٹائم کورٹ فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح مصدقہ کاپی کی کورٹ فیس 10 روپے فی پیچ مقرر کردی گئی ہے۔
پنجاب ٹیننسی ایکٹ 1887 کے تحت بودڑ آف ریونیو یا کمشنرز کو نظر ثانی درخواست پر ون ٹائم 500 روپے کی کورٹ فیس مقرر کی ہے۔ سی پی سی سیکشن 115 کے تحت ہائی کورٹ میں نظر ثانی درخواست پر ون ٹائم 500 روپے، کسٹمز، ایکسائز، لینڈ ریونیو، سول کورٹ 10 ہزار روپے سے کم ویلیو والے کیسز میں درخواست پر کورٹ فیس 10 روپے، کورٹ ریونیو یا رینٹ درخواست پر کورٹ فیس 10 روپے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق مزراع کو معاوضے کی ادائیگی درخواست یا پٹیشن پر کورٹ فیس 100 روپے، کورٹ یا اتھارٹی کو کیس کے ٹرانسفر کی درخواست پر کورٹ فیس 100 روپے، ہائی کورٹ میں کیس ٹرانسفر کی درخواست پر کورٹ فیس 200 روپے، ریکارڈ طلبی کی درخواست پر کورٹ فیس 10 روپے مقرر کی گئی ہے۔
رائیٹ آف ایکوپیسنی میں دعویٰ یا عرضداشت کی درخواست پر ون ٹائم کورٹ فیس 500 روپے، طلاق ایکٹ 1869 کے تحت حلف نامہ پر کورٹ فیس 100 روپے، سول، کریمنل کورٹ، ریونیو کورٹ میں وکالت نامہ یا مختار نامہ جمع کروانے پر کورٹ فیس 100 روپے، ہائی کورٹ یا بورڈ آف ریونیو میں وکالت نامہ پر کورٹ فیس 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔
فیملی کورٹ اور قیدی کے وکالت نامہ پر کورٹ فیس کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے جب کہ حکم امتناعی کی درخواست پر کورٹ فیس 10 روپے، طلاق ایکٹ 1869 اور پارسی میرج ایکٹ 1936 پٹیشن یا عرضداشت پر کورٹ فیس 100 روپے، فاٹل ایکسیڈنٹ ایکٹ 1855 کے تحت معاوضہ کی ریکوری کے دعویٰ یا عرضداشت پر کورٹ فیس 100 روپے مقرر کی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی حتمی منظوری کے بعد کورٹ فیس کے ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ہائی کورٹ بار کے صدر و سینئر وکلا نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کا شکریہ جنہوں نے سستے انصاف کی فراہمی کی طرف اہم قدم اٹھایا ہے۔ کورٹ فیس کو کم کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے شگر گزار ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔