سندھ حکومت کا معذور افراد کیلئے منفرد منصوبے کا علان

کورنگی میں 75 ایکڑ اراضی پر سیو سٹی بنائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ


ویب ڈیسک September 14, 2024
(فوٹو: فائل)کورنگی میں 75 ایکڑ اراضی پر سیو سٹی بنائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

افراد باہم معذوری کیلئے سندھ حکومت نے نئے اور منفرد منصوبے کا علان کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے کورنگی روڈ پر 75 ایکڑ پر مشتمل انکلو سیو سٹی بنائیں گے جو خصوصی افراد کو مثالی ماحول فراہم کرے گا، اس منصوبے میں 20 ایکڑ پر مشتمل ایک خوبصورت اور وسیع پارک شامل ہوگا جہاں خصوصی بچے خوشی سے کھیل سکیں گے جبکہ فلاحی اداروں کے مراکز کے لیے بھی ایک بڑی عمارت مختص کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ڈی ایچ اے فیز 4 میں کراچی ووکیشنل اینڈ ٹریننگ سینٹر کے تحت قائم کردہ کیفے خودی کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کیفے خودی میں خصوصی نوجوانوں کیلئے ملازمتوں اور انٹرنشپ کے مواقع کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام خصوصی افراد کی صلاحیتوں کو اجاگر کرے گا اور انہیں خود مختار بنانے میں مدد دے گا۔

افتتاحی تقریب میں کے وی ٹی سی کے سی ای او اور سینیٹر عبدالحسیب خان نے وزیر اعلیٰ سندھ کا خیرمقدم کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جدت اسٹور بھی کامیاب تجربہ رہا ہے۔

انہوں نے اپنے اسٹاف کو ہدایت کی کہ سی ایم ہاؤس کیفے خودی سے بیکری اور کیفے آئٹمز منگوائے، مراد علی شاہ نے کراچی کے کورنگی روڈ پر 75 ایکڑ پر مشتمل انکلوسیو سٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا، جو خصوصی افراد کے لیے مخصوص ہوگا۔

سیو سٹی میں 20 ایکڑ کا پارک اور فلاحی اداروں کیلئے ایک بڑی عمارت شامل ہوگی، وزیراعلیٰ نے اس منصوبے کیلئے مخیر حضرات اور فلاحی اداروں کی مدد کی اپیل کی اور یقین دلایا کہ سندھ حکومت کی شراکت داری مستقل رہے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کیفے خودی کے قیام کو خصوصی بچوں کے لیے ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بچوں کی فلاح و بہبود اور خودمختاری میں نمایاں بہتری آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں