اڈیالہ جیل سے نفرت سے بھرپور "قوم کو پیغام" جاری ہو رہے ہیں، شیری رحمان

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 ستمبر 2024
عمران خان میرٹ پر کیس لڑیں اور عدالتوں کا سامنا کریں، شیری رحمان

عمران خان میرٹ پر کیس لڑیں اور عدالتوں کا سامنا کریں، شیری رحمان

  اسلام آباد:  

شیری رحمان نے بیان میں کہا کہ عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ  سے مسلسل نفرت اور انتشار کا پرچار ہورہا ہے۔ ان کی نئی پوسٹ نے تحریک انصاف کی طرز سیاست اور مقاصد پر ایک بار پھر سوالات اٹھا دئیے ہیں۔ اڈیالہ جیل سے آئے دن نفرت سے بھرپور “قوم کو پیغام” جاری ہو رہے ہیں۔ سائبر کرائم ونگ تحقیقات کرے تو کہتے ہیں اکائونٹ بیرون ملک سے کوئی اور چلا رہا ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ آئین کی دھجیاں اڑانے ، ججوں کو دھمکیاں اور پارلیمان کا تقدس پامال کرنے والے آج کل جیل سے مسیحا بننے کی کوشش کر رہے۔ آپ کی نام نہاد “اسٹریٹ مومنٹ” کی کال جمہوریت کیلئے نہیں جیل سے باہر نکلے کیلئے ہے۔ عمران خان میرٹ پر کیس لڑیں اور عدالتوں کا سامنا کریں۔ آپ کے ساتھ آج جو بھی سلوک ہو رہا ہے وہ آپ نے اپنے مخالفین کے ساتھ کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔