سعودی عرب سے کراچی آنیوالے مسافر میں منکی پاکس کی علامات

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 کراچی: سعودی عرب سے کراچی آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر محکمہ صحت کے عملے کی جانب سے اسکریننگ کے دوران سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی علامات پائی گئی ہیں۔

منکی پاکس کی علامات ملنے کے بعد مسافر شمشیر علی کو سندھ حکومت کے انفیکشن ڈیزیز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سعودی عرب سے آنے والے مسافر کا نام شمشیر اور تعلق رحیم یار خان سے ہے۔

مسافر میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہونے پر سعودی ائر کے طیارے کو بھی ڈس انفیکٹ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ہیلتھ امیگریشن کاؤنٹر اور کنوینر بیلٹ کو بھی اسپرے کرکے ڈس انفیکٹ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔