پنجاب میں ڈپٹی کمشنر اور ہوم سیکرٹری کو دفعہ 144 کا اختیار دینے کا مسودۂ قانون تیار

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 ستمبر 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 لاہور: پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنر اور ہوم سیکریٹری کو دفعہ 144 کا اختیار دینے کا مسودۂ قانون تیار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898ء میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ترمیم کے ذریعہ ڈپٹی کمشنرز اور ہوم سیکرٹری کو دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار حاصل ہوگا۔

ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیاردیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر اپنے ضلع میں تیس دن تک دفعہ 144نفاذ کرسکے گا اسی طرح ہوم سیکرٹری بھی پورے صوبے میں 90 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرسکے گا۔ یہ مسودہ قانون پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دفعہ 144 کے اختیارات ضلع ناظم کو حاصل تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔