سینیٹ اجلاس، نمبرز پورے نہ ہونے پر حکومت نے عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم موخر کردیں

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 ستمبر 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

  اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس چیئرمین کی زیر صدارت جاری ہے، حکومت نے نمبر پورے نہ ہونے پر عدلیہ سے متعلق ترامیم پیش کرنے کا ارادہ موخر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے زیر صدارت شروع ہوا۔  حکومتی اور اپوزیشن رکنی بینچوں پر پہنچ گئے۔

سینیٹ اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈا پر غور ہوگا۔ عدالتی اصلاحات سے متعلق آئینی ترامیم آج کے ایجنڈا میں شامل نہیں۔ سینیٹ میں آج کے وقفہ سوالات کو موخر کردیا گیا۔ قائد ایوان نے وقفہ سوالات منظور کرنے کی تحریک پیش کی۔

حکومت نے بل کی منظوری کے لیے نمبرز پورے نہ ہونے پر عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم پیش کرنے کا ارادہ موخر کردیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔