- قومی ویمنز فٹبال ٹیم کو ساف چیمپٗن شپ کیلئے این او سی جاری
- این آئی سی ایچ:طبی عملے کا او پی ڈی کا بائیکاٹ، مریض اور تیماردار رُل گئے
- لاپتہ پی ٹی آئی وکیل انتظار پنجوتھہ کی بازیابی کیلئے وکلا سرگرم
- راولپنڈی کچہری میں دو گروپوں میں تصادم، لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال
- دوسرا ٹیسٹ؛ 4 قومی کرکٹر کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ
- سعودی عرب کا سیزنل ورک ویزوں کی مدت میں توسیع کا اعلان
- دوسرا ٹیسٹ؛ صائم، عبداللہ کی ناکامی! امام الحق کی واپسی کا امکان
- پاکستان ہاکی فیڈریشن کی بجلی منقطع کردی گئی
- کراچی دھماکا؛ دہشتگردوں نے غیرملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے حملہ کیا، ابتدائی رپورٹ
- پنجاب کے 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ
- پاکستان جنگ سے متاثر فلسطین و لبنان کیلیے 200 ٹن امدادی اشیا بھیجے گا
- ٹھٹھہ؛ ہندو یاتریوں کو لے جانے والی گاڑی اُلٹنے سے 15 افراد زخمی
- دیواریں بولتی بھی ہیں مگر...
- بھارت میں اسلام سے نفرت پر مبنی اشتعال انگیز تقریروں، واقعات میں غیرمعمولی اضافہ
- عدلیہ کی خودمختاری تباہ کرنا ماضی کے بُرے فیصلوں کا حل نہیں ہے، شاہد خاقان
- دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا
- ٹیم نہیں خود کو بچانا پاکستانی کرکٹرز کی ترجیح
- گھر میں ماؤنٹ ایورسٹ چڑھنے کا انوکھا کارنامہ
- دوبارہ سیل ہوجانے والا کین ایجاد
- ٹک ٹاک اپنی کمیونٹی کی ذہنی بہبود کی حمایت کے لیے پرعزم
اسلام آباد ایئرپورٹ پر عمرہ ویزے کی آڑ میں اٹلی جانے والے 13 مسافر سہولتکار سمیت گرفتار
اسلام آباد: عمرہ ویزے کی آڑ میں اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے 13 مسافروں کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ان کے سہولت کار اسد اقبال سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عمرہ ویزے کی آڑ میں 13 مسافروں کی لیبیا اور اٹلی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ملزمان نجی ایئر لائن کی پرواز فلائٹ نمبر 807 سے سعودیہ جارہے تھے شک کی بنیاد پر ملزمان سے پوچھ گچھ کی گئی۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے سعودی عرب سے لیبیا اور اٹلی جانے کی کوشش کرنا تھی دوران تفتیش ملزمان کے موبائل فونز سے ایجنٹوں سے رابطے کے ثبوت بھی برآمد کر لیے گئے۔
گرفتار ملزمان میں احتشام، عادل، شہریار، علی حمزہ، مراد، سلیمان، حیات اللہ، بلال، سخاوت، وسیم عباس، شہزاد، عامر سہیل، واقف خان اور سہولتکار اسد اقبال شامل ہیں
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور، اٹک اور سیالکوٹ سے ہے جو سمیر قیوم نامی مرکزی ایجنٹ سے رابطے میں تھے مذکورہ ایجنٹ لیبیا میں رہائش پزیر ہے ملزمان نے مختلف ایجنٹوں کو غیر قانونی طریقے سے لیبیا سے اٹلی جانے کے لیے بھاری رقوم ادا کی ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام اباد منتقل کر دیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔