پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا ڈی پی سی پروموشن بورڈ کے لیے اہم نکات پر عمل درآمد کا فیصلہ

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 14 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے آئندہ ہونے والی ڈی پی سی اینڈ پروموشن بورڈ کے لیے اہم نکات پر عمل در آمد کا فیصلہ کرلیا ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ انجینئر سمیر سعید نے ڈی پی سی کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلے کے مطابق ریگولر ترقی اور محکمانہ ترقی کے منتظر افسران کو ترقی دینے کے لیے سلیکشن بورڈ بلایا جائےگا ملازمین و افسران کو ترقیاں دینے کے لیے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے ملازمین اور افسران کی ملازمت کا دورانیہ اور سروس ریکارڈ مکمل ہے ترقی کے لیے اہل بہت سے افسران کے خلاف مختلف محکمانہ کیسز چل رہے ہیں افسران کے خلاف کیسز مختلف مراحل میں زیر التوا ہیں۔

شعبہ انجینئرنگ کی سی این ایس، الیکٹریکل، مکینیکل، سول اور پی اینڈ ڈی کے اعلیٰ افسران کے خلاف کیسز مختلف مراحل میں زیر التوا ہیں پروموشن بورڈ کی تشکیل سے قبل شعبہ انجینئرنگ کے افسران کے خلاف کیسز کو حتمی طور پر مکمل کیا جائے۔

شعبہ انجینئرنگ کے انکوائریوں کا سامنا کرنے والے افسران کو انکوائریاں مکمل ہونے کے بعد کارکردگی کی بنیاد پر ترقیاں دی جائیں گی افسران اور عملے کو دی جانے والی ترقیاں دستیاب پوسٹ سے مشروط ہونگی۔

ڈائریکٹر ای ایس، ڈائریکٹر سی این ایس اور ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی سے انکوائریوں کا سامنا کرنے والے افسران کی لسٹیں مانگ لی گئیں انکوائریوں کا سامنا کرنے والے افسران کی حتمی لسٹیں مکمل ہونے کے بعد شعبہ ایچ آر سے میٹنگ میں ڈپٹی ڈی جی ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ ترقیوں کو حتمی شکل دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔