کراچی پریمئیر لیگ یکم تا 16 نومبر نیا ناظم آباد اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 14 ستمبر 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

کراچی پریمئیر لیگ یکم تا 16 نومبر نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

سابق ٹیسٹ کپتان اور کے پی ایل کے صدر یونس خان نے  لیگ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کہا کہ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں کے درمیان 31 میچز کھیلے جائیں گے، لیگ کے انعقاد سے اچھا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

اس موقع پر لیگ کے چئیرمین معیز بن زاہد، منیجنگ ڈائریکٹر حرا سومرو اوربابر عباسی نے بھی اظہار خیال کیا، جبکہ ٹیموں کے اونرز اور دیگر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

یونس خان نے  کہا کہ  کراچی کی  اونر شپ سب کو لینی ہوگی، جب بھی موقعہ ملا شہر کی خدمت کروں گا، کھلاڑیوں کی بلا معاوضہ تربیت کے لیے تیار ہوں، لیگ کا انعقاد مستقل بنیاد پر ہونا چاہئے، آخر میں باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔