سینیٹ کے اتوار کو ہونے والے اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری

نعیم اصغر  ہفتہ 14 ستمبر 2024
سینیٹ اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈی جاری کردیا گیا ہے—فوٹو: فائل

سینیٹ اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈی جاری کردیا گیا ہے—فوٹو: فائل

  اسلام آباد: سینیٹ کے اتوار کو ہونے والے اجلاس کی کارروائی کے لیے 5 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق ایوان بالا کا اجلاس کل سہہ پہر 4 بجے ہوگا اور 5 نکاتی ایجنڈے میں کوئی غیرمعمولی ایٹم شامل نہیں ہے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں آئینی ترامیم کے حوالے سے ایٹم شامل نہیں سے ہے حالانکہ میڈیا میں زیرگردش رپورٹس میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حکومتی اتحادیوں کی جانب سے کل ایوان میں آئینی ترامیم پیش کی جائیں گی۔

سینیٹ سے جاری ہونے والے ایجنڈے کے مطابق اتوار کو اجلاس میں قائد ایوان اسحاق ڈار وقفہ سوالات معطل کرنے سے متعلق تحریک پیش کریں گے، اس کے علاوہ سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں دو توجہ دلاؤ نوٹسز بھی کارروائی کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ ایوان میں صدارتی خطاب پر صدر پاکستان کے تشکر سے متعلق تحریک بھی سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔