رستم میں پیر خانے پر آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 ستمبر 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

مردان: رستم میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

مقامی افراد کے مطابق رات کو شدید بارش کے دوران پیر خانے پر آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگ گئی جس سے وہاں موجود پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

گھر پہاڑی کی اونچائی پر ہو نے کے باعث فائر فائر بریگیڈ کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جاں بحق افراد کی میتوں کو رستم اسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ مکان پہاڑی پر موجود درگاہ کے عقیدت مندوں کا ٹھکانہ تھا جہاں پر عقیدت مند آ کر بعض اوقات رات بسر کرتے تھے، مرنے والوں میں سے 2 کا تعلق پشاور، 2 کا چارسدہ اور 1 کا ازبکستان سے بتایا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔