- پچھلے سال 3 ہزار100 ارب کا سیلزٹیکس اکٹھا ہوا، شہباز رانا
- فائز عیسیٰ کے فیصلوں میں پارلیمانی بالادستی کی جھلک نمایاں
- شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس، وزیر اعظم کا انتظامات پر اظہار اطمینان
- لطیف کھوسہ روڈ بلاک کیس میں عدم ثبوت پر بری
- 90 ارب کا ریونیو شارٹ فال، منی بجٹ آنے کا امکان
- کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
- پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی
- بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا
- کراچی میں پانچ روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن ٹیم چوتھا میچ بھی ہار گئی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
- بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی
- 1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ
- غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک
- کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
- کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق
- شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
- عمران خان کی خیریت کے بارے میں خدشات پر فوری جواب دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
- ایلون مسک نے روبو ٹیکسی کی رونمائی کر دی
پی ٹی اے کا ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن پر یوٹرن، سندھ ہائیکورٹ میں نظرثانی درخواست دائر
کراچی: سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس(ٹویٹر) کی بندش کے معاملے پر پی ٹی اے نے بندش سے متعلق نوٹیفکیشن پر یوٹرن لیتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کردی نظرثانی درخواست میں پی ٹی اے نے عدالت سے حکم نامہ واپس لینے یا ترمیم کی استدعا کی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر لا پی ٹی اے علی اکبر سہتو اور وکیل احسن امام نے حلف نامے جمع کروا دیے نظر ثانی درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے بندش سے متعلق نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا ہے۔
ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن تاحال موجود ہے وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کی واپسی کے متعلق 12ستمبر کا بیان غلط فہمی کی بنیاد پر جاری ہوا۔
سندھ ہائیکورٹ کے اسی بینچ کے روبرو ایک اور کیس بھی زیر سماعت ہے مذکورہ کیس میں اسٹیرنگ کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن واپس لیا گیا ہے غلطی سے دونوں کیسز مل گئے اور غلطی سے اس کیس میں ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لینے کا بیان جاری ہوا۔
اس بیان کے نتائج بہت اہم ہوسکتے ہیں مذکورہ بیان حقائق کے برخلاف ہے پی ٹی اے کے کئی مقدمات روزانہ کی بنیاد پر سماعت کے لیے مقرر ہوتے ہیں مقدمات کے دباؤ کے باعث غیر ارادی طور پر غلطی ہوئی۔
عدالت سے استدعا ہے کہ پی ٹی اے کی درخواست کی فوری سماعت کی جائے 12 ستمبر کو پی ٹی اے کے وکیل نے بیان دیا تھا کہ ایکس پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جاچکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔