پنجاب وائلڈ لائف نے نایاب طوطوں اور نیل گائے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

آصف محمود  ہفتہ 14 ستمبر 2024
فوتو: ایکسپریس ویب

فوتو: ایکسپریس ویب

 لاہور: پنجاب وائلڈ لائف نے فورٹ عباس میں نیل گائے اور الیگزینڈرین طوطوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایکسپریس کو موصول ہونیوالی تفصیلات کے مطابق وائلائف بہاولپور کی ٹیم اور ہارون آباد سپیشل سکواڈ نے فورٹ عباس، ہارون آباد روڈ پر ناکہ لگا کر ایک گاڑی سے نیل گائے کے دو بچھڑے اور الیگزینڈرین طوطے برآمد کرلیے۔

کارروائی کے دوران دو ملزمان کو بھی گرفتارکیا گیا ہے اور ان کے خلاف جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار اور اسمگلنگ کی دفعات کے تحت قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق ملزمان نیل گائے کے بچے اور طوطے لاہور لیکر آرہے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔