کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 14 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار  کرلیا جبکہ اس کا ساتھی ڈاکو موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو کورنگی 4 نمبر سیکٹر 35 بی میں لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس نے جوابی فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جس کی شناخت کاشان کے نام  سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، 4 موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ مقابلے کے دوران دوسرا ڈاکو موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار ڈکیت کو طبی امداد  کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس اس کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔