ایشن ہاکی چیمپئنز ٹرافی؛ سیمی فائنل لائن اَپ مکمل

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 ستمبر 2024
پاکستان سیمی فائنل میں چین کا مقابلہ کرے گا (فوٹو: فائل)

پاکستان سیمی فائنل میں چین کا مقابلہ کرے گا (فوٹو: فائل)

ایشن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔

ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے پاکستان، چین، بھارت اور جنوبی کوریا سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

پاکستان پہلے سیمی فائنل میں چین سے ٹکرائے گا جبکہ اور بھارت اور کوریا آمنے سامنے ہوں گے، دونوں سیمی فائنل 16 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

قبل ازیں آج ہونے والے آخری گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ چین کے شہر ہولن بئیر میں کھیلے جارہے ٹورنامنٹ میں بھارت کیخلاف ہار گرین شرٹس کی ایک پہلی ناکامی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔