- لطیف کھوسہ روڈ بلاک کیس میں عدم ثبوت پر بری
- 90 ارب کا ریونیو شارٹ فال، منی بجٹ آنے کا امکان
- کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
- پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی
- بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا
- کراچی میں پانچ روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن ٹیم چوتھا میچ بھی ہار گئی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
- بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی
- 1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ
- غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک
- کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
- کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق
- شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
- عمران خان کی خیریت کے بارے میں خدشات پر فوری جواب دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
- ایلون مسک نے روبو ٹیکسی کی رونمائی کر دی
- کراچی: ڈیفینس میں لائن لیک ہونے سے تیل سڑکوں پر بہہ گیا، علاقہ سیل
- ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا
- بھارت نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنادیا
سندھ حکومت نے پیدائش کے اندراج کی سہولت مفت فراہم کرنے کی منظوری دے دی
کراچی: حکومت سندھ نے پیدائش کے اندراج کی سہولت مفت فراہم کرنے کا تاریخی فیصلہ کر لیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ کابینہ نے پیدائش کے اندراج کی سہولت مفت فراہم کرنے منظوری دے دی ہے۔ اس کے علاوہ سندھ کابینہ نے ممنوع منشیات سے منسلک فصلوں کی کاشت پر 7 سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے، منشیات بنانے اور جگہ کے استعمال پر 14 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے اور منشیات رکھنے پر ایک تا سات سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی منظوری دیدی ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیدائش کے اندراج کے نئے اقدام کا مقصد رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانا اور پسماندہ طبقوں کے لیے قابل رسائی بنانا ہے۔
ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اندراج فیس کے خاتمے سے پسماندہ اور کم آمدنی والے افراد کو بچوں کی رجسٹریشن اور درست ڈیموگرافک ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے سے دور رس فوائد حاصل ہونگے، سندھ میں ہر فرد کی قانونی شناخت یقینی ہوگی، مفت اندراج سے چائلڈ لیبر، انسانی اسمگلنگ، اور کم عمری کی شادیوں جیسے مسائل کا بھی خاتمہ ممکن ہوگا۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ منشیات سے منسلک فصلوں کی کاشت پر سزائیں اور جرمانہ محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کی جانب سے پیش کردہ سفارشات کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات سے متعلق نئی قانون سازی صرف ایک پالیسی نہیں، منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف اعلان جنگ ہے، منشیات کے کاروبار میں ملوث تمام افراد کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں، اس میں مزید تیزی لائی جائے گی۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ منشیات کے ناجائز تجارت اور نئی نسل کے مستقبل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی، حکومت سندھ منشیات کے گھناونے کاروبار میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے اپنے مشن میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔