کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 14 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ، موٹر سائیکل سوار ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں نے دوران گشت مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ان میں سے ایک ڈاکو نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار ثقلین ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ موٹر سائیکل سوار ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس اس حوالے سے مزید معلومات اور ڈاکوؤں کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔