لاہور، پولیس اہلکاروں کے قتل اور درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار

نعمان شیخ  ہفتہ 14 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 لاہور: پنجاب پولیس نے دو پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں انوسٹی گیشن پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پولیس اہلکار سمیت قتل کی درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

انوسٹی گیشن ٹیم نے اشتہاری ملزم عمران صابر کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا، اشتہاری ملزم کی مغل پورہ گھر میں اطلاع پر پولیس تمام علاقہ کو گھیرے میں لیا، جس پر اشتہاری ملزم نے اپنے سر پر پسٹل رکھ کر خود کو گولی مارنے کی دھمکی دی۔

پولیس نے ملزم کو کمانڈو ایکشن کے بعد گرفتار کرلیا اور اُس سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق عمران علاقے میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا اور وہ دو سال قبل پولیس اہلکار اور اس کے دوست کو قتل کرکے فرار ہوگیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔