- پچھلے سال 3 ہزار100 ارب کا سیلزٹیکس اکٹھا ہوا، شہباز رانا
- فائز عیسیٰ کے فیصلوں میں پارلیمانی بالادستی کی جھلک نمایاں
- شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس، وزیر اعظم کا انتظامات پر اظہار اطمینان
- لطیف کھوسہ روڈ بلاک کیس میں عدم ثبوت پر بری
- 90 ارب کا ریونیو شارٹ فال، منی بجٹ آنے کا امکان
- کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
- پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی
- بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا
- کراچی میں پانچ روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن ٹیم چوتھا میچ بھی ہار گئی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
- بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی
- 1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ
- غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک
- کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
- کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق
- شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
- عمران خان کی خیریت کے بارے میں خدشات پر فوری جواب دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
- ایلون مسک نے روبو ٹیکسی کی رونمائی کر دی
مصطفیٰ کمال کا تحریک انصاف کو ایم کیو ایم کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے تحریک انصاف کو ایم کیو ایم کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ دے دیا۔
قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم نے قیادت پر وطن کو اہمیت دے کر ایسی مثال قائم کی ہے جس پر چل کر پی ٹی آئی والے بھی ملک کی ترقی میں اپنا مثبت حصہ ڈال سکتے ہیں، جمہوری قوتوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ مملکت شخصیت سے اہم ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت موجودہ حالات کے پیش نظر پی ٹی آئی کی مجبوریوں کو سمجھے، اراکین پی ٹی آئی معصوم ہیں، خود فیصلے نہیں کر سکتے انکو جیل میں بانی سے ہدایات لینا پڑتی ہیں، یہ اپنے بانی کو جھوٹی تسلی بھی نہیں دے سکتے کہ ہم نے سب ٹھیک کر دیا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کا افہام و تفہیم کی پالیسی پر کاربند ہونا بانی پی ٹی آئی کے مزاج سے مطابقت نہیں رکھتا کیونکہ انہوں نے اس لئے ان لوگوں کو رکن اسمبلی نہیں بنوایا کہ وہ جیل میں بند جبکہ انکے ایم این ایز باہر امن کی گفتگو کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایوان میں ہونے والے معاہدوں پر اراکین اور بانی پی ٹی آئی کی رائے میں اختلاف واضح نظر آتا ہے، اس وقت وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خواہ بخوبی اپنی سیاسی تربیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اس ایوان کے توسط سے یہ گزارش کرنا چاہتی ہے کہ تحریک انصاف کے لوگ من و عن لبیک کہہ کر اپنے بانی کو ضائع ہونے سے بچائیں، ان کے ناعاقبت اندیش فیصلوں سے سب سے زیادہ نقصان بھی اُن کا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔