کراچی: مل میں سر پر وزنی چیز گرنے سے محنت کش جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  اتوار 15 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

کراچی: بلدیہ سپارکو روڈ پر قائم مقامی مل میں سر پر وزنی چیز گرنے سے محنت کش جاں بحق ہوگیا۔

بلدیہ سپارکو روڈ پر قائم مقامی مل میں سر پر چوٹ لگنے سے محنت کش ہلاک ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال لیجائی گئی جس کی شناخت 18 سالہ دیوان کے نام سے کی گئی۔

ریسکیو حکام  کا کہنا ہے کہ واقعہ مل کے اند کام  کے دوران  سر  پر وزنی چیز گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔