کراچی ایئرپورٹ پر ایک ہی روز میں منکی پاکس کے تین مشتبہ کیسز رپورٹ

اسٹاف رپورٹر  اتوار 15 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک ہی روز میں منکی پاکس کے تین مشتبہ کیسز سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق ہفتے کو پہلا مشتبہ منکی پاکس علامات والا مسافر سعودی دارالحکومت ریاض سے سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 708 کے ذریعے کراچی پہنچا، دوسرا مشتبہ منکی پاکس کی علامات والا مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 732 کے ذریعے جدہ سے کراچی آیا تھا۔

ایک ہی دن میں تیسرا مشتبہ کیس دبئی سے کراچی آنے والی پرواز کی خاتون مسافر میں منکی پاکس کی علامتوں کی صورت رپورٹ ہوا، 18 سال کی خاتون مسافر فلائی دبئی کی پرواز کے ذریعے سعودی عرب سے براستہ دبئی کراچی پہنچی۔

تینوں مسافروں کو سندھ حکومت کے انفیکشن ڈیزیز اسپتال منتقل کیا گیا، ٹیسٹ کے رزلٹ آنے تک مسافروں کو اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں رکھا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔