- ڈولفن پولیس نے ماہ ستمبر کی کارگردگی رپورٹ جاری کر دی
- قصور؛ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، ڈیڑھ کلو چرس 40 لیٹر شراب برآمد
- حزب اللہ نے اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر کو نشانہ بنایا، 10 افراد زخمی
- وہاڑی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حشرات زدہ مربہ جات کی بڑی مقدار پکڑلی
- میانوالی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک
- لاہور؛ ساندہ میں نائٹ ایڈیشن کیلیے تیار پتنگوں کی سپلائی ناکام، ملزم گرفتار
- نیپال میں ہونے والی ساف ویمنز چیمپئن شپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
- اسپتالوں کے ویسٹ سے برتنوں کی تیاری، بیماریاں پھیلنے لگیں
- کسانوں کا گندم نہ خریدنے کی پالیسی پر اعتماد میں لینے کا مطالبہ
- محکمہ ریلوے کو ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے پانچ دن کا الٹی میٹم
- جناح ٹرمینل کی عمارت و اثاثے محفوظ، فلائٹ شیڈول معمول کے مطابق جاری
- ایران کی قدس فورس کے سربراہ بیروت حملے کے بعد رابطے میں نہیں ہیں، رپورٹ میں دعویٰ
- پاکستانی امریکا سے متاثر ہیں لیکن پاکستان امریکا سے ہزار درجے بہتر ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک
- عمر کوٹ میں تین بچوں کو قتل کرنے کے بعد والد کی خودکشی، وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس
- غزہ میں بربریت پرعالمی قوتوں کی خاموشی اتنی ہی قابل مذمت ہے جتنے اسرائیلی مظالم، وزیراعظم
- پہلا ٹی 20: بھارت نے بنگلادیش کو سات وکٹوں سے شکست دے دی
- آئی سی وی ایم مشن رپورٹ میں بڑی کامیابی ملی ہے، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی
- کراچی؛ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، 3 غیرملکی جاں بحق، 17 زخمی
- اداروں پرالزام لگانے والے پی ٹی آئی عہدیداروں، تجزیہ نگاروں کا منہ قوم کے سامنے کالا ہوا، فیصل واوڈا
- ایران نے اچانک اپنے تمام ایئرپورٹس پر پروازیں منسوخ کردیں
شاہین تھری، ابابیل بہترین صلاحیتوں کے حامل میزائل، بی بی سی
اسلام آباد: ماہرین نے کہا ہے کہ حالیہ امریکی پابندیوں سے پاکستان کا میزائل ٹیکنالوجی پروگرام متاثر نہیں ہو گا، امریکی پابندیوں کا نشانہ بننے والے شاہین تھری اور ابابیل بلیسٹک میزائل پاکستان کے میزائل ہتھیاروں میں بہترین صلاحیتوں کے حامل اور امریکی تشویش کی وجہ ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی میزائل شاہین تھری اور ابابیل جن کا ذکر امریکی دفتر خارجہ کے اعلامیے میں کیا گیا ، درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل ہیں جوکہ ایم آر وی میزائل کہلاتے ہیں، ماہرین انہیں پاکستانی میزائل ہتھیاروں میں بہترین صلاحیتوں کے حامل قرار دیتے ہیں۔
آسٹریلیا کی نیشنل یونیورسٹی کینبرا کے پروفیسر ڈیفنس سٹڈیز ڈاکٹر منصور احمد کے مطابق یہ2200 کلومیٹر تک مار کرنیوالاجنوبی ایشیا میں پہلا میزائل ہے جو کہ جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کا حامل اور مختلف اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
دفاعی امور کے ماہر سید محمد علی کے مطابق ایم آر وی میزائل کی خاصیت ہے کہ وہ میزائل ڈیفنس شیلڈ یا بیلسٹک میزائل سسٹم کو کنفیوژ کرکے آزادی سے اپنے ہدف کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔