آئینی ترمیم؛ حکومت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مذاکرات کا آخری دور

ویب ڈیسک  اتوار 15 ستمبر 2024
فائل فوٹو

فائل فوٹو

  اسلام آباد: آئینی ترمیم کے لیے وفاقی حکومت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مذاکرات کا آخری دور ہے۔

حکومت کا اعلیٰ سطحی وفد کچھ دیر بعد مولانا فضل الرحمان کے پاس جائے گا۔

مزید پڑھیں؛ آئینی ترمیم، حکومت کی فضل الرحمان کو حمایت کیلیے منانے کی کوششیں

دوسری جانب، سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کا باعث وفاقی کابینہ اجلاس کا وقت بھی تبدیل کر دیا گیا، اجلاس سہ پہر تین بجے ہوگا۔

واضح رہے کہ رات گئے مسلم لیگ ن کے قائدین اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان بھی مذاکرات جاری رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔