دلجیت دوسانجھ نے امریکا کنسرٹ سے کتنے کروڑ کمائے؟

ویب ڈیسک  اتوار 15 ستمبر 2024
گلوکار نے مئی سے جولائی تک امریکا کے کئی شہروں میں کنسرٹ کیے تھے (فوٹو: فائل)

گلوکار نے مئی سے جولائی تک امریکا کے کئی شہروں میں کنسرٹ کیے تھے (فوٹو: فائل)

بالی ووڈ کے معروف گلوکار دلجیت دوسانجھ کے امریکا میں کنسرٹس سے ہونے والی آمدنی نے سب کو چونکا دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دلجیت دوسانجھ نے مئی سے جولائی تک دل لومیناتی کے نام سے شمالی امریکہ کا دورہ کیا اور کئی شہروں میں کنسرٹ کیا۔

اس کے علاوہ دلجیت کے کنسرٹ رواں ماہ یورپ اور برطانیہ میں ہوں گے جن کے ٹکٹس سیکنڈوں میں فروخت ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: 22 لاکھ کے جاگرز پہن کر ریپر بادشاہ کہاں جائیں گے؟ بتا دیا

 

تاہم، اب دلجیت کے منیجر نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا میں کنسرٹس کے ٹکٹوں کی قیمت $55,000 (4.6 ملین ہندوستانی روپے) سے لے کر $64,000 (5.4 ملین ہندوستانی روپے) (1.78 ملین پاکستانی روپے) تک ہے۔

انہوں نے کہا کہ کنسرٹس میں شرکت کیلئے لوگوں کا اتنا رش تھا کہ لوگوں نے بلیک میں ٹکٹ اس قیمت پر خریدے۔

ان کے منیجر نے مزید انکشاف کیا کہ دلجیت نے اپنے شمالی امریکا کے کنسرٹس سے 234 کروڑ روپے کمائے جبکہ برطانیہ میں کنسرٹس کے ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔