راولپنڈی سے چوری ہونے والی گاڑی موٹروے ایم ون سے برآمد

ویب ڈیسک  اتوار 15 ستمبر 2024
فوٹو : موٹروے پولیس

فوٹو : موٹروے پولیس

راولپنڈی سے چوری ہونے والی گاڑی ایم ون موٹروے چھچ انٹر چینج کے قریب سے برآمد کر لی گئی۔

موٹروے پولیس نے گاڑی لاوارث حالت میں سڑک کے کنارے دیکھی اور شک کی بنیاد پر گاڑی کے بارے میں اسلام آباد، راولپنڈی اور محلقہ علاقوں سے معلومات حاصل کی گئی۔

راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ گاڑی گزشتہ روز چوری ہوئی تھی۔

گاڑی کو حفاظتی تحویل میں لیتے ہوئے متعلقہ پولیس اور گاڑی کے مالک کو آگاہ کیا گیا جبکہ قانونی کارروائی مکمل کرکے گاڑی کو مالک کی موجودگی میں متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔