لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ

ویب ڈیسک  اتوار 15 ستمبر 2024
فائل فوٹو

فائل فوٹو

 لاہور: مون سون کی بارشوں کا سلسلہ اختتامی مراحل میں داخل ہوتے ہی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں خشک موسم کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہونے لگا۔

محکمہ موسمیات لاہور میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔

آج چھٹی کے روز شہر کی شاہراہوں پر معمول سے کم رش دیکھنے میں آ رہا ہے، گرمی کے باعث لوگوں کی اکثریت گھروں میں موجود ہیں۔

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کے امکانات ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔