تمام پی پی سینیٹرز، ایم این ایز کو پارٹی ہدایت کے مطابق ووٹ دینے کا حکم

ویب ڈیسک  اتوار 15 ستمبر 2024
پارٹی کے تمام سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کو موجودہ اجلاسوں میں اپنی شرکت یقینی بنانے کا حکم

پارٹی کے تمام سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کو موجودہ اجلاسوں میں اپنی شرکت یقینی بنانے کا حکم

  اسلام آباد: تمام پی پی سینیٹرز اور ایم این ایز کو پارٹی ہدایت کے مطابق ووٹ دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے پارٹی کے تمام سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کے نام ایک خط لکھ کر انھیں ہدایات جاری کی ہیں۔

نیر حسین بخاری نے پارٹی کے تمام سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے موجودہ سیشن اجلاسوں میں اپنی شرکت یقینی بنائیں ۔

پی پی ارکان کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پارٹی قیادت کی ہدایت کے مطابق کسی بھی قانون سازی یا بل پر ووٹ دیں۔یہ خط سید نیر حسین بخاری کے دستخط کے ساتھ جاری کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔