لاہور؛ 8 سالہ بچے کیساتھ بد فعلی کی کوششں کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 15 ستمبر 2024
فوٹو : لاہور پولیس

فوٹو : لاہور پولیس

 لاہور: غازی آباد پولیس نے 08 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کی کوششں کرنے والے ملزم اجمل شہزاد کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر غازی آباد پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار حوالات میں بند کر دیا۔

پولیس افسر کے مطابق بچہ گھر سے باہر چیز لینے کے لیے نکلا تو ملزم بچے کو ورغلا کر اپنے ساتھ کواٹر پر لے گیا اور بدفعلی کی کوشش کی۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا تھا کہ بچے کے والد عتیق الرحمان کی مدعیت میں ملزم اجمل شہزاد کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا، بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔