- لطیف کھوسہ روڈ بلاک کیس میں عدم ثبوت پر بری
- 90 ارب کا ریونیو شارٹ فال، منی بجٹ آنے کا امکان
- کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
- پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی
- بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا
- کراچی میں پانچ روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن ٹیم چوتھا میچ بھی ہار گئی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
- بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی
- 1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ
- غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک
- کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
- کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق
- شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
- عمران خان کی خیریت کے بارے میں خدشات پر فوری جواب دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
- ایلون مسک نے روبو ٹیکسی کی رونمائی کر دی
- کراچی: ڈیفینس میں لائن لیک ہونے سے تیل سڑکوں پر بہہ گیا، علاقہ سیل
- ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا
- بھارت نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنادیا
آئینی ترامیم کا کابینہ کو نہیں پتہ مجھے کیسے پتہ ہوگا، نائب وزیراعظم
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کا کابینہ کو نہیں پتہ مجھے کیسے پتہ ہوگا۔
ن لیگی وفد نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں آئینی ترمیم پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے بعد صحافی نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ کون سی آئینی ترمیم لا رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ترمیم کا کابینہ کو نہیں پتہ مجھے کیسے پتہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں ضرورت پڑنے پر مولانا سے ملاقات کرلیتے ہیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ عوامی مفاد اور مہنگائی کیلئے کبھی آپ لوگ رات کو جاگے ہیں؟
جس پر اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ آپ کے خیال میں مہنگائی اسنگل ڈجیٹ میں ویسے ہی آگئی۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئینی ترمیم پر کمیٹی فیصلہ کرے گی، آئینی ترامیم پہلے کابینہ پھر ایوان میں لائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔