- رحیم یار خان کچے میں پولیس کا آپریشن، سابق ایس ایچ او تھانہ ماچھکہ کی شہادت میں ملوث دو ڈاکو ہلاک
- کراچی؛ شیر شاہ پل کے قریب سی ٹی ڈی کا مبینہ مقابلہ، دو دہشت گرد ہلاک، چھیپا حکام
- اسلام آباد؛ چائنہ چوک میں تاحال کارکنان موجود، مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
- ممنوعہ اورمضر صحت اسمگل شدہ17ٹن چائنیز نمک پکڑا گیا
- گورنر سندھ نے شیخ فارق کو گولڈ میڈل جبکہ دیگر شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
- IMFپروگرام پروفاق اورصوبوں کوایک پیج پرآناہوگا، شہبازرانا
- سپریم کورٹ: PTIپارٹی الیکشن نظرثانی کیس11اکتوبر کو مقرر
- بحریہ ٹاؤن کراچی میں منفرد تفریح پروجیکٹ دی موسٹ کروکڈ اسٹریٹ کا افتتاح ہوگیا
- کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے شخص زخمی
- کراچی؛ پی ٹی آئی کے 8 کارکن انصاف ہاوس شاہراہ فیصل سے حراست میں لے کر تھانے منتقل
- غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، 79 فیصد مساجد، 3 چرچ تباہ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گورنر ہاؤس کراچی میں ’’زندگی کا مقصد‘‘ موضوع پر خطاب
- فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ، نیتن یاہو کی تنقید
- پاکستانی بیوپاریوں نے کھجور کی روایتی لذت کو نئے انداز میں متعارف کرادیا
- کراچی: اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد
- پنجاب میں 8 اکتوبر تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- کراچی: ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کا 90 من دودھ سے لدا ٹرک چھین لیا
- پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی
- اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، ایران
لاہور میں مردہ مرغیاں بیچنے والی خاتون گرفتار، 970 کلو مرغیاں تلف
لاہور: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ٹولنٹن مارکیٹ میں سخت ناکہ بندی کرتے ہوئے 970 کلو بیمار کم وزن مرغیاں تلف کر دی گئیں جبکہ سپلائر خاتون کو بیٹے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
علی الصبح ناکہ بندی کے دوران 44ہزار کلو گوشت اور مرغیوں کی چیکنگ کی گئی، گودام سے مردہ مرغیاں برآمد ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
میٹ سیفٹی ٹیم روزانہ کی انسپکشن کرتے ہوئے دکان پر پہنچی جبکہ کارروائی روکنے کے لیے خاتون نے شدید مزاحمت کی۔ پولیس کی موجودگی میں کارروائی مکمل کر کے مضر صحت گوشت تلف کر دیا گیا۔
میٹ شاپ میں مردہ مرغیوں کا گوشت چھپ کر تیار کیا جا رہا تھا جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ تیار گوشت مختلف پکوان سینٹرز اور فوڈ پوائنٹس کو سپلائی کیا جانا تھا۔ ناقص گوشت کا استعمال مختلف موذی امراض میں مبتلا کرتا ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے ہدایت کی کہ شہری اپنے سامنے مرغی ذبح کروا کر تازہ گوشت خریدیں اور شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔