خیبر پختونخوا میں پولیس کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

ویب ڈیسک  اتوار 15 ستمبر 2024
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 پشاور: خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے بھر میں پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے صوبے بھر کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

پولیس سے جاری اعلامیے کے مطابق پولیس افسران ٹک ٹاک، فیس بک اور انسٹا گرام کا استعمال نہیں کریں گے جبکہ افسران و اہلکاروں کے واٹس ایپ استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔