تحریک انصاف آئینی ترامیم پر مشروط حمایت کرنے کو تیار، ذرائع

ویب ڈیسک  اتوار 15 ستمبر 2024
پی ٹی آئی کاکہنا ہے اگر حکومت ہماری ترمیم منظورکرلےتواتفاق رائے پیدا ہوسکتا ہے، ذرائع

پی ٹی آئی کاکہنا ہے اگر حکومت ہماری ترمیم منظورکرلےتواتفاق رائے پیدا ہوسکتا ہے، ذرائع

  اسلام آباد: تحریک انصاف نےآئینی ترامیم کی مشروط حمایت کاعندیہ دےدیا۔

پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آئینی ترامیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

خورشید شاہ کی زیرصدارت خصوصی کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے خصوصی کمیٹی کےسامنے اپنی آئینی ترمیم رکھ دی، پی ٹی آئی کاکہنا ہے، اگرحکومت ہماری ترمیم منظورکرلےتواتفاق رائے پیدا ہوسکتاہے۔

ادھر اجلاس کے بعد چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی میں ان کیمرہ گفتگو ہوئی، رات کے اندھیرے کی ترمیم ہے جو را ت کے اندھیرے میں ہو رہی ہے، حکومت نے آج بھی ہم سے بل شیئر نہیں کیا، عدلیہ کو کمزور کرنے کی کو شش کی جارہی ہے، حکومت نے یہ نہیں کہا کہ ووٹنگ آج کروانی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی کسی تجویز پر عمل نہیں ہوا، ہم نے صرف سنا ہے اور کوئی تجویز نہیں دی ، ابھی اجلاس شروع ہونے والا ہے لیکن بل کسی کے پاس نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ووٹ دینے سے متعلق دو ستمبر کو ہم نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو ہدایات جاری کردی تھیں، ہم نے اپنی ہدایات کی کاپی کی مکمل فائل اسپیکر آفس میں بھی جمع کرائی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔