- قومی ویمنز فٹبال ٹیم کو ساف چیمپٗن شپ کیلئے این او سی جاری
- این آئی سی ایچ:طبی عملے کا او پی ڈی کا بائیکاٹ، مریض اور تیماردار رُل گئے
- لاپتہ پی ٹی آئی وکیل انتظار پنجوتھہ کی بازیابی کیلئے وکلا سرگرم
- راولپنڈی کچہری میں دو گروپوں میں تصادم، لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال
- دوسرا ٹیسٹ؛ 4 قومی کرکٹر کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ
- سعودی عرب کا سیزنل ورک ویزوں کی مدت میں توسیع کا اعلان
- دوسرا ٹیسٹ؛ صائم، عبداللہ کی ناکامی! امام الحق کی واپسی کا امکان
- پاکستان ہاکی فیڈریشن کی بجلی منقطع کردی گئی
- کراچی دھماکا؛ دہشتگردوں نے غیرملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے حملہ کیا، ابتدائی رپورٹ
- پنجاب کے 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ
- پاکستان جنگ سے متاثر فلسطین و لبنان کیلیے 200 ٹن امدادی اشیا بھیجے گا
- ٹھٹھہ؛ ہندو یاتریوں کو لے جانے والی گاڑی اُلٹنے سے 15 افراد زخمی
- دیواریں بولتی بھی ہیں مگر...
- بھارت میں اسلام سے نفرت پر مبنی اشتعال انگیز تقریروں، واقعات میں غیرمعمولی اضافہ
- عدلیہ کی خودمختاری تباہ کرنا ماضی کے بُرے فیصلوں کا حل نہیں ہے، شاہد خاقان
- دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا
- ٹیم نہیں خود کو بچانا پاکستانی کرکٹرز کی ترجیح
- گھر میں ماؤنٹ ایورسٹ چڑھنے کا انوکھا کارنامہ
- دوبارہ سیل ہوجانے والا کین ایجاد
- ٹک ٹاک اپنی کمیونٹی کی ذہنی بہبود کی حمایت کے لیے پرعزم
حوثیوں کا یمن سے اسرائیل پر طویل رینج ہائپر سونک میزائلوں سے حملہ
تل ابیب: یمن کے حوثی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا نیا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کو چکمہ دے کر صیہونی ریاست میں ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثیوں کے میزائل حملے سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اور بن گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے سمیت پورے وسطی ملک میں سائرن بجنے لگے تھے۔
حوثیوں کے اسرائیل پر میزائل حملے میں کم از کم 9 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جنھیں اسپتال میں طبی امداد کے لیے داخل ہونا پڑا تاہم بن گوریون ہوائی اڈے پر پروازیں کئی گھنٹوں کے لیے معطل کردی گئیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے یمن سے حوثیوں کے داغے گئے طویل رینج کے بیلسٹک میزائل کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میزائل مشرق سے وسطی اسرائیل میں داخل ہوا تھا۔
انہوں نے میزائل کے ایک ٹکڑے کی تصاویر بھی دکھائیں جو وسطی قصبے مودیین کے ایک ٹرین اسٹیشن میں ایک ایسکلیٹر پر گرا تھا۔
دوسری جانب خبر رساں ایجنسی سبا نے حوثیوں کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یمنی میزائل جس مقام پر گرا تھا وہاں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے دھمکی دی کہ حوثیوں کو اب تک معلوم ہو جانا چاہیے تھا کہ ہمیں نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔