دنیا کی طاقتور ترین فلیش لائٹ

ویب ڈیسک  اتوار 15 ستمبر 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

اپنے ہاتھوں میں ایک ستارے کو قید کرنے کا تصور کریں، جی ہاں۔ امیلنٹ ایم ایس32 نامی فلیش لائٹ آپ کو بالکل ایسا ہی احساس فراہم کرسکتی ہے۔

امیلنٹ ایم ایس32 نامی تیز ترین روشن فلیش لائٹ 200,000 لیومنز تک روشنی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو کہ کسی بھی تجارتی طور پر دستیاب فلیش لائٹ سے کہیں زیادہ ہے۔

یہ فلیش لائٹ ہاتھ میں پکڑنے سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ دنیا کی روشن ترین ٹارچ کا استعمال کرنے سے کیسا محسوس ہوتا ہے۔

امیلنٹ اس قدر ناقابل یقین حد تک طاقتور ہے کہ دوسری ٹارچ جس سے آپ اس کا موازنہ بھی نہیں کر سکتے۔

اس سے قبل کی تیزترین فلیش لائٹ ایم ایس32 کے مقابلے میں تقریباً نصف طاقتور تھی جس میں “صرف” 100,000 لیومنز لائٹ پیدا کرنے کی صلاحیت تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔