برازیلین جوڑے پر اپنے نوزائیدہ بچے کا غیرمعمولی نام رکھنے پر پابندی عائد

ویب ڈیسک  اتوار 15 ستمبر 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

ریو ڈی جنیرو: برازیل کی ایک عدالت نے ایک جوڑے کو اپنے نوزائیدہ بچے کا نام مصری بادشاہ کے نام پر رکھنے پر پابندی عائد کر دی.

میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین شہری ڈینیلو اور کاٹارینا نے اپنے حال ہی میں پیدا ہونے والے بچے کا نام ایک سیاہ فام مصری فرعون Piye کا نام پر رکھنا چاہا تاہم عدالت نے منع کردیا۔

پابندی کے حوالے سے عدالت نے بتایا کہ اگر یہ نام رکھا جائے گا تو اس بات کا امکان ہے کہ اس نام کی وجہ سے بچے کا بہت زیادہ مذاق بنایا جائے گا اور اسے تنگ کیا جائے گا۔

Piye نامی فرعون نے فرعونی بادشاہت میں 25ویں خاندان کی بنیاد رکھی اور 30 سال تک مصر پر حکومت کی۔

عدالت نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ غیر معمولی نام بچے کو اپنی زندگی کے دوران طنز اور مذاق کا نشانہ بنائے گا۔

ڈینیلو پریمولا نے ڈیلی میل کو بتایا کہ ہم نے تحقیق کی تھی کہ یہ نام رکھنا کیسا تھا اور ہمیں Piye کی کہانی ملی جو ایک نیوبین جنگجو تھا جس نے مصر کو فتح کیا اور پہلا سیاہ فام فرعون بن گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔