سوات میں خود کو آرمی اور پولیس افسر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 15 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

 پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں خود کو آرمی اور  پولیس کا افسر ظاہر کرنے والا نوسر باز گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق سوات میں فاضل نامی شخص جعلی ناموں اور عہدوں سے لوگوں کو لوٹتا رہا جسے گرفتار کر لیا گیا نوسر باز کا تعلق ضلع بونیر سے بتایا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فاضل نامی نوسر باز کے پاس ویگو گاڑی اور پروٹوکول بھی ہوا کرتا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔