لوئر دیر چئیرلفٹ کی رسی ٹوٹنے سے چار افراد دریا میں گر گئے
ریسکیو ورکرز نے دو بچوں سمیت چار افراد کو دریا سے زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا
شرینگل یونیورسٹی کے ساتھ دریائے پنجکوڑہ پر چئیرلفٹ کی رسی ٹوٹنے سے چار افراد دریا میں گر گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دو بچوں سمیت چار افراد کو دریا سے زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
متاثرہ افراد کی شناخت کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔