لاہور میں پولیس کی زیر حراست شخص جاں بحق، سب انسپکٹر معطل

ویب ڈیسک  اتوار 15 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

 لاہور: تھانہ سندر انویسٹی گیشن پولیس کی زیر حراست شخص کی ہلاکت پرسب انسپکٹر محمد اقبال کو معطل کر کے ایس پی انویسٹی گیشن صدر کو انکوائری کا حکم دیا گیا۔

پولیس کے مطابق سندر انوسٹی گیشن پولیس کی زیر حراست 65 سالہ یعقوب دوران حراست طیبعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

پولیس کے مطابق یعقوب نامی ملزم کے خلاف چار روز قبل شہری پر تشدد کا مقدمہ درج تھا اور ملزم مقدمہ نمبر 3204/24 میں گرفتار تھا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیشی افسر سب انسپکٹر محمد اقبال کو معطل کر کے ایس پی انویسٹی گیشن صدر کو تین دن میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔