اے این پی نے آئینی ترمیم کی حمایت کا عندیہ دے دیا

ویب ڈیسک  اتوار 15 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

 پشاور: عوامی نیشنل پارٹی نے آئینی ترمیم کی حمایت کا عندیہ دے دیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان احسان اللہ کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم اگر پارلیمان کی بالادستی، عوام کے لیے  انصاف کی جلد اور آسان رسائی کو ممکن بنانے کے لیے ہے تو  اے این پی حمایت کرے گی۔

اے این پی کے ترجمان کے مطابق جوڈیشل اکٹیوازم کو روکنے اور عدلیہ کے سیاسی کردار اور ایگزیکٹو کے اختیارات میں تجاوز کی حد تک مداخلت کا راستہ روکنے کے لیے ہے تو حکومتی ترمیم کا ساتھ دے گی

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔